شکارپور: مشکوک گاڑی پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایس ایچ اوجاں بحق

شکارپور: مشکوک گاڑی پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایس ایچ او کی شہادت،
🔶 سندھ کے شہر شکارپور میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران پولیس اہلکار کی مبینہ غلط فہمی پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ، علی حسن جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او علی حسن اپنی نئی نجی کار میں جا رہے تھے، جس پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔ گلولو دڑو پولیس نے گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
🔶 اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔



