پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی کیلئے مزید نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے لیے مزید ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سلیم اللہ اوڈھو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس، پنک ای وی اسکوٹیز کی تقسیم، ای وی ٹیکسی سروس اور ماس ٹرانزٹ کے جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کے لیے مزید ایک ہزار پنک ای وی اسکوٹیز خریدے گی جب کہ کراچی کیلئے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کو مزید وسعت دینے کے لیے انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور نئے روٹس آئندہ ہفتے شروع کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد لاڑکانہ، دادو،سیہون، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع میں انٹر سٹی بس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker