
سے وابستہ صحافی ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔
مقدمے میں 5 گواہ تھے۔ پہلا گواہ رجب بنگالی 29 جنوری 2011 کو ہلاک کیا گیا، جبکہ حیدر علی سمیت دیگر 4 گواہ بھی مختلف واقعات میں ہلاک کر دیے گئے۔
ولی خان بابر کیس سے منسلک دو وکلا کو دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔ تیسرے وکیل نعمت رندھاوا کو بھی نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا، جبکہ کیس کے گواہوں اور پولیس افسران کو بھی یکے بعد دیگرے ہلاک کر دیا گیا۔



