پاکستان
بنوں کے علاقے ڈومیل میں عسکریت پسندوں کی بینک کیش وین پر بڑی ڈکیتی، 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی

بنوں کے علاقے ڈومیل میں عسکریت پسندوں کی بینک کیش وین پر بڑی ڈکیتی، 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی:
🔶 بنوں کے علاقے ڈومیل میں آج صبح عسکریت پسندوں نے حبیب بینک کی وین کو عملے سمیت اغواء کر لیا ، اغوا کی گئی حبیب بینک کی کیش وین اور اس کے عملے کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں مبینہ طور پر 8 کروڑ روپے نقد رقم اور سیکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ موجود تھا۔ عسکریت پسند بھاری رقم اور اسلحہ اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
🔶 سیکیورٹی گارڈز سے ضبط کیے گئے گئے اسلحے میں 4 بندوقیں اور 2 پستول شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کیش وین مختلف بینکوں تک رقم کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور حکومتی رٹ کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے



