پاکستان

اسرائیل کے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے پر پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے پر شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انسانی حقوق کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ زیرِحراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی کارکنوں کی من مانی حراست پر مذمت بھی کی اور غیرقانونی طور پرحراست میں لیے گئے تمام امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا عالمی برادری زیرِحراست افرادکی حفاظت، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنائے۔

مزید براں دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker