پاکستان

اسحاق ڈار اورعباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں دوطرفہ تعلقات،ایرانی صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان اور خطے کی تازہ سفارتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عباس عراقچی نےایرانی صدر کےدورۂ اسلام آباد کے دوران پرتپاک استقبال اور میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دورے کے دوران طے پانے والے اتفاقِ رائے اور معاہدوں پر سنجیدگی سےعملدرآمد کیا جائے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نےخطےمیں پائیدار امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت اورسفارتی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا،اسحاق ڈار نے بھی ایرانی صدر کے اسلام آباد کےدورے کو سراہا۔

اسحاق ڈار نےایرانی وزیرخارجہ کو لینور-ڈیوینا جہاز کے ایرانی عملےکی حراست ختم کرانے کے لیے پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

یہ اشتہار Advergic کی معاونت سے پیش کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker