پاکستان

پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ میں ہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے ان کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ میں ہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے ان کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ذاتی حملوں یا مجھے ذہنی غیر مستحکم قرار دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ راہول گاندھی نے بھی مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھائے، برطانوی اخبار نے بھی مودی کے اعزازات کی ساکھ اور شفافیت پر سوال اٹھائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی بیرونِ ملک مصنوعی تعریف کی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker