پاکستان

سی ٹی ڈی اہلکارکو یورپ بھجوانےکا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے پر ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکیخلاف مقدمہ درج

سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کےمطابق سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدم تھانہ مزنگ میں درج کرایا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہےکہ کاشف ضمیر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، اس نے بیرون ملک بھجوانےکا جھانسہ دےکر ایک لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیا لیے۔

سی ٹی ڈی اہلکار کے مطابق کاشف ضمیر مقدمہ واپس لینےکے لیے جان سے مارنےکی دھمکیاں دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker