پاکستانتازہ ترین

شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نےکہا ہےکہ شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے تحریری بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران شہید سپریم لیڈر کے راستے پر ثابت قدم رہے گا اور ان کی شہادت سمیت حالیہ جنگ میں شہید ہونے والے تمام افراد کے خون کا انتقام لےگا، یہ انتقام ہماری قوم کی خواہش ہے اور یہ ہر صورت پورا ہو کر رہےگا۔

انہوں نےکہا کہ ان جرائم کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے اور وہ اپنے ساتھ اپنی قبروں تک پرسکون موت مرنےکی نامکمل خواہش لےکر جائیں گے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا اور بہت جلد دنیا بھر کے آزاد انسان اس مشن کی تکمیل میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker