Punjabپاکستان

لاہور; ستھرا پنجاب کے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق،والدین زخمی

لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ایک ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والدین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker