پاکستان

ٹرین بر وقت نہ پہنچنےکاکیس،کنزیومرکورٹ کا پاکستان ریلوےکو شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم

کراچی:کنزیومرپروٹیکشن کورٹ نے ٹرین بر وقت نہ پہنچنےکےکیس میں پاکستان ریلوےکو شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دے دیا۔

کنزیومرپروٹیکشن کورٹ کراچی جنوبی میں شہری نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 2025 میں گھوٹکی سے کراچی کے لیے خیبرمیل کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق ٹرین گھوٹکی سے شام 6 بج کر 40منٹ کے بجائے رات 10بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوئی جس کے باعث ٹرین صبح 6 بج کر 40 منٹ کے بجائے 10بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تاخیر سے پہنچنےکے باعث درخواست گزار کے طے شدہ معاملات متاثر ہوئے۔

عدالت نے پاکستان ریلوے کو شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم جاری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker