پاکستان

ملک بھر میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ71ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 11ہزار746 روپے اضافے سے 4لاکھ 4ہزار609 روپے ہوگیا ۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 137 ڈالر اضافے سے 4495 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker