اسٹیٹ بینک نے مالی سال 26-2025 میں 1ہزار990 ارب روپےکا خالص منافع کمایا، اعلامیہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کی اپنی مالیاتی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 1ہزار 990.35 ارب روپے خالص منافع کمایا، مالی سال میں بینک کی مجموعی آمدنی 2078 ارب روپے رہی۔ اکاؤنٹنگ اصولوں اور قانونی تقاضوں کے مطابق ضروری رقم مختص کرنے کے بعد 1ہزار 932 ارب روپے کا اضافی منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔
اعلامیےکے مطابق بینک نے مارک اپ اور ڈسکاؤنٹ میں 2037 ارب روپے کمائے ہیں، مالی سال 2026 میں بینک کی مبادلہ آمدنی 76 ارب روپے رہی، بینک چلانے پر 88 ارب روپے خرچ ہوئے، نوٹوں کی چھپائی پر 29 ارب روپے خرچ ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اثاثے 30 جون تک 28 ہز ار 732 ارب روپے رہے، بینک کے پاس 2 ہزار 334 ارب روپے مالیت کا سونا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے اختتام پر زیرگردش نوٹوں کی مالیت 1265ارب روپے رہی۔



