
اسلام آباد: ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں جہاں 20کلو آٹےکی قیمت 200 روپے بڑھ کر 3200 روپے ہوگئی۔
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3093 روپے ہے، پشاور میں 3100، راولپنڈی میں 3067 ، حیدرآباد میں 2940 اور بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے کا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2850، سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں 2800 جب کہ بہاولپور میں 20کلو آٹے کی قیمت 2740 اور لاڑکانہ میں 2700 روپے تک ہے۔
خضدار میں 20کلو آٹے



