پاکستان

وزیراعظم کا ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی آر اے ایل کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ، غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو معینہ مدت میں مکمل جائے، اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن، پیدا وار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker