پاکستان
اسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتل

ہنگو میں اسپتال کی تعمیر کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق واقعہ ہنگو میں تھانہ ٹل کی حدود میں علاقہ چھپری وزیران میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے دو افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا، دوسرے فریق سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق تحصیل ناظم پیاؤ زار بھی شامل ہیں۔



