پاکستان

کراچی میں ملزمان گھر سے 40 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 4 ملزمان دن دہاڑے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنایا اور 40 تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی، چار ملزمان نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنایا ہے اور 40 تولہ سونا، ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مسلح ڈکیتوں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، موسمیات میں گھر سے دس تولہ سونا اور دو لاکھ روپے کیش چوری ہوگئے۔

متاثرہ فیملی نے گھریلو ملازمہ پر چوری کا شبہ ظاہر کردیا ہے۔

ماڑی پور پولیس نے گزشتہ روز ہاکس بے میں ڈکیتی کرنے والے چار رکنی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے زیورات اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار کے زخمی ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی

ادھر کراچی کے علاقے موسمیات میں نامعلوم ملزمان گھر سے 10 تولہ سونا اور 2 لاکھ روپے چوری کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کی ہے، متاثرہ شہری کا گھر میں کام کرنے والی ماسی پر چوری کا شبہ ہے کیونکہ اس کا موبائل فون بند جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker