پاکستان
وفاقی حکومت نےخیبر پختونخوا میں فوج تعینات کردی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کردی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور سرکاری تنصیبات کی دیکھ بھال کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاکستان آرمی کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔



