
پشاور: ایس ایس پی آپریشنز نے دیرکالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ سی سی پی او کو ارسال کردی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر اسکول کی چھت گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت پرانی اور ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چھت گرنے کی اصل وجہ اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہےکہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں جمعرات کے روز نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 34 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئیں۔



