پاکستانتازہ ترین

سندھ: جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبے کی 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں جامعات کو زیادہ گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرتا ہے، صوبے کی جامعات کو 44 ارب 460 ملین روپے کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ نئے کیمپسز کے قیام کے لیے جامع پالیسی اور واضح معیارات وضع کیے جائیں تاکہ تعلیمی اور مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جاسکیں۔

سندھ: جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہ 5 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائس چانسلرز نے حقِ معلومات کے قانون کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، بعض اوقات ایسی معلومات طلب کی جاتی ہیں جن کا عوامی مفاد سے براہِ راست تعلق نہیں ہوتا۔

آصف حیدر شاہ نے کہا جامعات کے لیے پنشن کے واجبات ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں، مالی بوجھ کم کرنے کے لیے غیر ضروری بھرتیوں، بالخصوص غیر تدریسی شعبوں میں بھرتیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker