پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا: خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم

پشاور: خیبرپختونخوا میں خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کے احکامات جاری کردیےگئے۔

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے خستہ حال اسکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ڈی ای اوز، ہیڈماسٹرز اور اسکول سربراہان کو خستہ حال اسکولوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خطرناک اور خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل فوری روکنے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی مشاورت سے متبادل انتظامات کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خطرناک قرار دیے گئے اسکولوں کا اسٹرکچرل سروے سی اینڈ ڈبلیو انجینئرز مکمل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker