پاکستان

ایرانی صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کو مثبت پیشرفت قرار دیدیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا ۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے ، ہم اس عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں لیکن مکہ دفاعی معاہدے میں ہونیوالے فیصلوں کی تفصیلات ہمیں معلوم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت مسلمانوں کو دو گروہوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے قریب لانے اور اسلامی اتحاد کے قیام کی جانب ایک قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر مسلمان مل بیٹھیں تو سب سے پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ کوئی عرب ملک ، ترک ملک یا ایرانی ملک نہیں ہے، ہم سب مسلمان ہیں، اللہ نے ہمیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا، ہمیں مل کر اللہ کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker