پاکستان
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں جاری کردیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا ایک ہزار 258 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 165 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 81 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 175 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 81 سینٹ کم ہوکر 56.97 ڈالر فی اونس ہوگئی۔



