پاکستان

لائبہ اعجاز کیس : ملزم نعمان کا مزید 9 شہریوں سے فراڈ کا انکشاف

اسلام آباد : لائبہ اعجاز کیس میں ملزم نعمان کی جانب سے مزید نو شہریوں سے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق لائبہ اعجاز کیس میں زیرِ تفتیش ملزم نعمان کی جانب سے مزید 9 افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر مبینہ فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے سرکاری ملازمتیں دلوانے کے بہانے شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں تقرری کے جعلی خطوط فراہم کیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد نے ابتدائی طور پر کسی متعلقہ فورم پر شکایات درج نہیں کرائی تھیں، تاہم وفاقی پولیس نے بعض متاثرین کا سراغ لگا لیا ہے۔

ملزم مبینہ طور پر رقم وصول کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم اب متاثرین کی جانب سے بھی وفاقی پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف سامنے آنے والے دیگر مبینہ فراڈ کے واقعات کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ کو دھوکہ دینے والے مرکزی ملزم نعمان کیخلاف فراڈ کا ایک اور مقدمہ سامنے آیا تھا۔

لائبہ کو دھوکہ دینے والا مرکزی ملزم نعمان پیشہ ور اور عادی نوسرباز نکلا، جو مانسہرہ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کے مقدمے میں پہلے ہی سے مطلوب اور اشتہاری ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں نے مانسہرہ میں ایک ہی خاندان کے 6 بچوں کو مختلف سرکاری شعبوں میں نوکریاں دلوانے کا جھانسا دے کر 85 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

ملزم نے رقم کے عوض متاثرہ خاندان کے سپرد جعلی سرکاری اپائنٹمنٹ لیٹرز کیے، جو بعد میں پڑتال کرنے پر مکمل طور پر جعلی ثابت ہوئے۔

دھوکہ دہی کا علم ہونے پر متاثرہ خاندان نے ملزم نعمان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مانسہرہ کے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا تاہم مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم روپوش ہو گیا تھا جس پر مقامی عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی مانسہرہ کے متاثرہ خاندان نے تمام جعلی دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی گھیرا تنگ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker