پاکستان

برف ہٹا کر بابو سر ٹاپ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

سیاحوں اور گلگت بلتستان کے عوام کیلئے خوشخبری برف باری کے باعث تین دن تک بند ہونے والی بابوسر ٹاپ روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے باعث بابوسر ٹاپ روڈ بند ہوگئی تھی، این ایچ اے کی جانب سے سڑک سے برف صاف کر کے گلگت اور خیبر پختونخواہ دونوں اطراف سے بابوسر ٹاپ روڈ کو آمدورفت کے لئے بحال کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق بابو سر ٹاپ روڈ شام 4 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی ۔موسم کی شدت آور کہر کی وجہ سے شام 4 بجے سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گی ۔ سڑک کھلنے سے سیاح اب برف پوش پہاڑوں دلفریب نظاروں اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker