پاکستان

سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینےکا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینےکا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایسا ریٹائرڈ پارلیمنٹیرین جس نے قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہو وہ بلیو پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنےکا حق دار ہوگا چاہے اس نے مدت مکمل کی ہو یا نہیں۔ بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دیا جائے۔

بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نےکہا کہ جو ریٹائر ہو چکے ہیں، سیکرٹری ہیں یا جج ان کے بلیو پاسپورٹ کینسل کریں۔

سینیٹر عبدالقادر نےکہا کہ گریڈ 22 کے سرکاری افسر کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ ملتا ہے تو ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو کیوں نہیں ملتا؟

گرین پاسپورٹ کی ریٹنگ، ریڈ اور بلیو پاسپورٹ بننے سے متاثر ہوتی ہے: وزیر مملکت برائے داخلہ
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ ہم نے مخالفت کی ہےکہ ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دیا جائے۔ سابق سیکرٹریز کے بچوں کو جو بلیو پاسپورٹ ملتا ہے اس پر حکومت بل لائےگی اور ان کا بلیو پاسپورٹ واپس لیا جائےگا۔گرین پاسپورٹ کی ریٹنگ، ریڈ اور بلیو پاسپورٹ بننے سے متاثر ہوتی ہے، جب ہم دوسرے ملک سے ویزا فری انٹری کی بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں آپ کے بلیو پاسپورٹ کتنے ہیں؟ ہم کہتے ہیں کہ بلیو پاسپورٹ کی 75 ہزار تعداد ہے تو بات آگے نہیں بڑھتی ۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نےکہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ پر اعتراض ہے، بلیو پاسپورٹ آفیشل حیثیت ہے، سرکاری افسران جو ریٹائر ہو جائیں ان کے بچوں کے بلیو پاسپورٹ کو بھی ہم ختم کرنےکی بات کریں گے، بچوں کو اپنا کریئر خود بنانے دیں، بلیو پاسپورٹ سے عزت نہیں بڑھتی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker