Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا: مالی سال کے پہلے6 ماہ میں قرضے809 ارب سے تجاوز کرگئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران لیے گئے قرضوں کا حجم 809 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ خزانہ کی دستاویزات میں کے مطابق صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر 102 ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضے حاصل کیے اور ان قرضوں کا حجم 809 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ سب سے زیادہ قرض عالمی بینک سے لیا گیا جس کے تحت 46 منصوبوں کے لیے 352 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔

اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک سے 44 منصوبوں کے لیے 351 ارب 80 کروڑ روپے قرض حاصل کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک حکومت نے قرضوں اور سود کی مد میں 25 ارب 56 کروڑ روپے ادا کیے جن میں 15 ارب 81 کروڑ روپے اصل قرض اور 9 ارب 75 کروڑ روپے سود کی ادائیگی شامل ہے۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 180 ارب روپے قرض کا تخمینہ تھا، یہ پرانے قرضےہیں جن کے معاہدے دستخط ہوچکےہیں جب کہ یہ قرضے جاری منصوبوں کےلیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker