کھیلکرکٹ

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور: آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے ون ڈے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے، بابر اعظم کی آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان ، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور حسین طلعت کا قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، جبکہ محمد رضوان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی ، ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔

شاہینوں اور کینگروز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی ، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker