کھیل

کرسٹیانو رونالڈو ایک اور تاریخ رقم کرنے کو تیار

پرتگال کے شہرۂ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو(Cristiano Ronaldo) ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، انہیں آئندہ فیفا ورلڈ کپ کیلئے پرتگال کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ چھ مختلف ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن جائیں گے۔

41 سالہ رونالڈو کو پرتگال کے ہیڈ کوچ Roberto Martínez نے اپنی تازہ ترین ٹیم میں شامل کیا ہے۔ فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے حتمی اسکواڈز کا باضابطہ اعلان 2 جون کو کیا جائے گا، تاہم رونالڈو کی شمولیت کو عالمی میڈیا پہلے ہی ایک تاریخی لمحہ قرار دے رہا ہے۔

آئندہ فیفا ورلڈ کپ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا، جہاں رونالڈو ایک بار پھر پرتگال کی قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2006 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی، جہاں پرتگال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 40 برس بعد سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد پرتگال چوتھی پوزیشن پر رہا تھا۔

رونالڈو لاپتـہ کا پوسٹر سعودی عرب میں وائرل

کرسٹیانو رونالڈو اب تک اپنے ورلڈ کپ کیریئر میں 22 میچز کھیل چکے ہیں، جو انہیں عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر لاتا ہے۔ اس دوران انہوں نے 8 گول بھی اسکور کیے۔

رونالڈو نے 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کیا تھا، جب وہ ورلڈ کپ کی پانچ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بنے تھے۔ اب وہ چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے اپنی عظیم فٹبال میراث کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں۔
فٹبال ماہرین کے مطابق رونالڈو کی مسلسل فٹنس، تجربہ اور کھیل سے وابستگی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مثال بن چکی ہے، جبکہ دنیا بھر کے شائقین ایک بار پھر انہیں عالمی اسٹیج پر ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker