کھیل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ

لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم 21 اگست کو لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، ان لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولین تھرور ارشد ندیم اب ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ لیں گے، وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔

ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے افریقا روانہ ہو جائیں گے، یہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ6سے14ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہو گی، ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعدایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker