World
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں
رواں برس فروری میں امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ کی قبر کی تصویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں ایرانی میڈیا اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔



ایسی ہی کچھ تصاویر اور ویڈیو فارس نیوز ایجنسی اور بھارتی شہر حیدر آباد میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی نماز جنازہ اور جلوس جنازہ کی تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔
آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو تہران کے بعد قم اور پھر عراق میں کربلا اور نجف بھی لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں واپس لاکر مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔



