World

غزہ میں خفیہ آپریشن بے نقاب ہونے پر اسرائیلی فوج کی شہریوں پر بمباری، بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ میں ایک خفیہ آپریشن کے بے نقاب ہونے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کا انخلا یقینی بنانے کے لیے کی گئی اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے غزہ شہر میں دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کا پتا لگالیا۔

اسماعیل الثوابتہ کے مطابق پکڑے جانے پر اسرائیلی فورسز نے انتقامی کارروائی اور اپنے اہلکاروں کو کور دینے کے لیے گنجان آباد علاقوں پر شدید فضائی حملے شروع کر دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع ‘کتیبہ’ کے علاقے کے قریب کم از کم 12 میزائل داغے جہاں بے گھر فلسطینی خاندانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

میڈیکل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سفاکانہ بمباری میں دو بچے اور ایک خاتون موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں نہتے شہریوں پر اس حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی فورسز کو لاحق خطرات دور کرنے کے لیے غزہ میں بمباری کی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اس کارروائی میں حماس کے ایک سینیئر رکن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات یا گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker