پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست لارجر بینچ کے سپرد

لاہور ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی کی درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست پر چیمبر میں سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے علی ظفر اور سمیر کھوسہ پیش ہوئے۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا، درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیاگیا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

عدالت کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker