پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 65 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 799پوائنٹس اضافے سے 65517 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔

ان کا کہنا تھا رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker