پاکستانتازہ ترین

عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں، غیر معیاری سیرپ مالدیپ، فجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کا سیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے لاہور کی کمپنی کے بنائے کھانسی کے سیرپ پر الرٹ جاری کیا تھا۔

لاہورکی کمپنی کے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker