پاکستانتازہ ترین

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز

تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں شاہ زیب اور عاصم خان نے شاندار آغاز کیا ہے۔

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں عاصم خان نے پہلے راؤنڈ میں کیرغیزستان کے فائٹر کو شکست دی۔ ایرالی ایرزہٹ کے خلاف عاصم نے تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں وہ میزبان تھائی لینڈ کے پلیئر سے مقابلہ کریں گے۔

دوسری جانب شاہ زیب نے اپنی فائٹ میں اسپین کے ڈین اولٹین اندرے کو شکست دی۔

پہلے راؤنڈ میں شاہ زیب کو بائی ملی تھی، اسپین کے فائٹر کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب کو تین ۔ صفر سے کامیابی ملی ۔

شاہ زیب اگلے راؤنڈ میں امریکی فائٹر سے مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker