پاکستانتازہ ترین

سردی کی چھٹیوں میں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت ختم

لاہور: پنجاب حکومت نے سردی کی چھٹیوں کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت کو ختم کردیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہےکہ موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے سبب میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کیلئے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا وطالبات کیلئے مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

احمد جاوید قاضی کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker