پاکستانتازہ ترین

نیب نے سابق وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔

وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب نے اڈیالہ جیل سے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا، نیب حکام انہیں عدالت میں پیش کرکے ان کے ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

واضح رہےکہ فواد چوہدری پہلے سے گرفتار ہیں جہاں گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker