پاکستانتازہ ترین

بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری دیے

بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کےلیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری دیے جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 29 نشستوں پر امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

بی اے پی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور پر بھی امیدوار کا اعلان کیا۔

جہانزیب خان پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور سے بی اے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اعجاز سنجرانی این اے 260 چاغی سے امیدوار ہوں گے۔

روبینہ عرفان این اے 263 کوئٹہ اور خالد مگسی این اے 254 جھل مگسی سے الیکشن لڑیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی، سینیٹر کہدہ بابر پی بی 24، زبیدہ جلال پی بی 27 کیچ سے امیدوار ہوں گی جبکہ ضیا اللہ لانگو پی بی 36 قلات، نصیراللہ بازئی پی بی 38 کوئٹہ سےالیکشن لڑیں گے۔

سینیٹر منظور کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے امیدوار ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker