پاکستانتازہ ترین

مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس سے صارفین پر 36 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے جس پر نیپرا کل سماعت کرے گی۔

قیمت میں 4.66 روپے فی یونٹ کا اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی سے کی پیداوار 20 فیصد اور مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی۔

نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد، ایل این جی کے ذریعے پیداوار 10.6 فیصد جبکہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker