پاکستانتازہ ترین

’بلوچستان کے عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعظم نے بلوچستان کی سرکاری جامعات کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خضدار کراچی دورویہ شاہراہ کی تعمیر کے لیے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پہاڑی نالوں سے آنے والے پانی کو استعمال میں لانے کے لیے چیک ڈیم بنایا جائے اور مچھلیوں کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کے لیے ٹرالرز پر ٹریکر سسٹم لگائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker