پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون اور انیس خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاک سرزمین پارٹی کے سابق رہنما رضا ہارون اور انیس خان ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

کراچی میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سابق سینیئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، ا س موقع پررہنماؤں کے درمیان شہرِقائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ رضا ہارون اور انیس خان ایڈووکیٹ نے 2016 میں ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی ، 2018 کے انتخابات کے بعد سے دونوں سیاست میں سرگرم نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker