سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد باپ بیٹے کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے نور پور روڈ گل میر مسجد کے قریب فائرنگ کرکے 2 افراد امیر بخش اور محمد عمر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ہلاک ہونے والا باپ بیٹا ہےں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ور ثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی سبی انتظامیہ کررہی ہے۔ ژوب کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے خواتین بچوں سمیت 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارات لیکر جانے والی گاڑی ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ سردار شاہ وزیر کراس کے قریب حادثے کا شکار ہونے سے 3 خواتین بچوں سمیت 5 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دکی میں کوئلہ کان میں تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن اختیار سکنہ کوئٹہ ہلاک ہوگیا نعش نکال کر ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی کی کوششوں سے اقوام رئیسانی اور محمدشہی فریقین کے درمیان مزید چند دنوں تک جنگ بندی کرا دی گئی
2 گھنٹے ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 5 سے 9 اپریل تک پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
5 گھنٹے ago
Check Also
Close

