پاکستانتازہ ترین

پانچ بھائی 3 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتر گئے

فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے 3 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ چوہدری رضا کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں۔

چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد پی پی 28 سے الیکشن لڑیں گے، تینوں بھائی ایک دوسرے کے خلاف پی پی 28 سےالیکشن لڑیں گے۔

چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ چوہدری شبیر رضا پی پی 28 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ رہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker