پاکستانتازہ ترین

’پی پی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کی، چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے‘

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات ہوئی تو پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، ہم یہ بھی چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف نے نام لیے بغیر پیپلز پارٹی پر تنقید شروع کر دی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اصل مقابلہ کس کے ساتھ ہے۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تو خود کہتی ہے کہ اسے پنجاب میں سو نشستیں ملیں گی جبکہ اسے ستر نشستیں ہی مل سکتی ہیں۔

نئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہوگی، الیکشن کے بعد اگر مخلوط حکومت بنی تو پیپلز پارٹی ہی بڑی پارٹنر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker