پاکستانتازہ ترین

پنجاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 13 بچے انتقال کرگئے

لاہور : پنجاب میں خشک اور شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کی وبا پرقابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ اس دوران نمونیا سے ہی13 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹے میں نمونیا کےمزید 248 کیسز سامنےآئے اور ایک بچہ نمونیا سے انتقال کرگیا ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سےاب تک 17 ہزار248 بچےمتاثرہوئے جب کہ صوبے میں رواں سال اب تک 288 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker