پاکستانتازہ ترین

چینی جاسوس ہونے کے شبہے میں ‘گرفتار’ کبوتر بے گناہ ثابت ہونے بھارتی قید سے رہا

بھارت نے چین کی جاسوسی کے الزام پر ‘گرفتار’ کبوتر کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کبوتر کو ممبئی کی ایک بندرگاہ پر مئی 2023 میں پکڑا گیا تھا۔

اس کبوتر کی ٹانگوں میں انگوٹھیاں موجود تھیں جن پر چینی حروف تہجی سے ملتے جلتے الفاظ لکھے تھے، جبکہ پروں پر بھی کچھ لکھا ہوا تھا جو پڑھا نہیں جاسکا۔

بھارتی پولیس نے اس کبوتر پر چینی جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے جانوروں کے ایک اسپتال منتقل کر دیا۔

بھارتی فورس کا پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

جانوروں کے لیے کام کرنے والے ادارے People for the Ethical Treatment of Animals (پیٹا) نے یکم فروری کو بتایا کہ بھارت میں کام کرنے والی اس کی شاخ نے کبوتر کی آزادی یقینی بنانے میں مدد فراہم کی۔

پیٹا نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں مئی 2023 میں معلوم ہوا تھا کہ پولیس نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پروں پر ایسا پیغام لکھا ہے جسے پڑھنا ممکن نہیں۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کبوتر درحقیقت تائیوان سے تعلق رکھتا ہے جسے پانی کے اوپر پرندوں کی ریس میں استعمال کیا جاتا تھا، جس کے دوران وہ راستہ بھول کر حادثاتی طور پر بھارت پہنچ گیا۔

کبوتر کی حقیقت معلوم ہونے کے بعد اسے پیٹا کی ممبئی شاخ کے حوالے کر دیا گیا جس کی جانب سے اسے یکم فروری کو آزاد کر دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے جاسوس قرار دے کر کبوتر کو پکڑا ہے۔

اس سے قبل کئی بار بھارت کی جانب سے کبوتروں کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دیا جاچکا ہے اور حقیقت سامنے آنے کے بعد بھارتی حکام کو شرمندہ ہونا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker