پاکستانتازہ ترین

جامشورو: نوری آباد جانیوالی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاور گرگئے، بجلی کی فراہمی متاثر

جامشورو میں نوری آباد جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاور گرگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور گرنے کی وجہ سے نوری آباد صنعتی زون اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹاور بریک پلیٹیں چوری ہونے کی وجہ سے گرے ۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ذرائع کے مطابق نوری آباد کو متبادل لائن سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو کوٹری،جامشورو،بولاخان،مانجھند کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker