پاکستانتازہ ترین

موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے: مشاہد حسین

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے عام انتخابات والے دن موبائل سروس کی بندش پر کہا ہےکہ موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ الیکشن پراسس ہے، یہ معمول کا دن ہے، موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے انتظامات اچھے ہیں اور سکون سے ووٹ ڈالا ہے، سب کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں، پولنگ سے پہلے جو ہوا، سب ہی کو علم ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ 8 فروری آ ہی گیا، خدا خدا کر کے الیکشن ہو رہے ہیں، پہلے کافی ابہام تھا لیول پلئینگ فیلڈ تو نہیں دی گئی، پھر بھی تیسری دنیا میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا مؤقف ملتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker