پاکستانتازہ ترین

پشاور: قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر آزاد امیدوار اور ایک پر جے یو آئی ایف امیدوار کامیاب

عام انتخابات 2024 کے دوران پشاور میں قومی اسمبلی کی پانچ میں سے 4 نشستوں پر آزاد امیدوار اور ایک پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے نورعالم خان جبکہ صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کی پانچ میں سے چار نشستوں پر آزاد امیدواروں شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، ارباب عامر ایوب اور آصف خان نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 28 جے یو آئی ایف کے امیدوار نور عالم خان اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسی طرح پشاور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 72 پاکستان پیپلزپارٹی کے کرامت اللہ، پی کے 73 پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ارباب محمد وسیم خان، پی کے 74 پر جے یو آئی کے اعجاز محمد کامیاب قرار پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker